Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
09 Rajab 1446  

ایف بی آر کا تمام کاروبار کے لیے سنگل سیلزٹیکس ریٹرن متعارف کرانے کا فیصلہ

پوائنٹ آف سیلز میں ایف بی آر کی ہر رسید پر فیس 1 روپے سے بڑھائی جا سکتی ہے، ذرائع
شائع 27 مئ 2024 01:32pm

آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ کی تیاریاں جاری زور و شور سے جاری ہیں، ادھر ایف بی آر نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا دائرہ کار بڑھانے پر غور شروع کردیا اور اس کے لیے آئندہ بجٹ میں تمام کاروبار کے لیے سنگل سیلزٹیکس ریٹرن متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے آئندہ بجٹ میں تمام کاروبار کے لیے سنگل سیلزٹیکس ریٹرن متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا، سیلز ٹیکس میں غیر رجسٹرڈ کاروباری افراد کی سپلائی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں اہم کاروبار کی سپلائی چین کو دستاویزی بنایا جائے گا، ٹائلزکے شعبے میں ٹریک اینڈ ٹریس لگانے کی تجویز سامنے آگئی، ایف بی آرکی جانب سے ڈی جی ڈیجیٹل انوائسز کومزید اختیارات دینے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پوائنٹ آف سیلز میں ایف بی آر کی ہر رسید پر فیس 1 روپے سے بڑھائی جا سکتی ہے، پوائنٹ آف سیل سسٹم نہ لگانے والے ریٹیلرز کا خصوصی آڈٹ کیا جائے گا، کمپنیوں کی پیداوار کو سیل ٹیکس ریٹرن سے لنک کرنے کے اقدامات کیے جائیں گے۔

پاکستان

FBR

Budget 2024 25