Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

گرپتونت سنگھ قتل سازش کیس، نکھل گپتا کو امریکا کے حوالے کرنے کی تیاری

چیک جمہوریہ کی عدالت کا فیصلہ، نکھل گپتا نے اجرتی قاتل کا انتظام کیا جو امریکی خفیہ ادارے کا ایجنٹ نکلا
شائع 27 مئ 2024 12:44pm

کینیڈا کے سِکھ شہری گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش تیار کرنے کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ چیک جمہوریہ کی ایک عدالت نے بھارت نژاد امریکی باشندے نکھل گپتا کو امریکا کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی خفیہ ایجنسی نے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے الزام میں نکھل گپتا کو گرفتار کیا تھا۔ نکھل گپتا پر منشیات اور اسلحے کی اسمگلنگ کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ خالصتان کی تحریک زور پکڑتی جارہی ہے۔ بھارت می سِکھوں کی آواز دبانے کے لیے مودی سرکار نے امریکا، کینیڈا اور دیگر ممالک میں سِکھوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ کینیڈا اور امریکا میں اس حوالے سے غیر معمولی حساسیت پائی جاتی ہے۔

کینیڈا کی حکومت نے گزشتہ برس اپنے صوبے برٹش کولبیا میں خالصتان تحریک کے لیڈر ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔ اس حوالے سے دوطرفہ تعلقات میں کشیدگی بھی در آئی تھی جو بہت حد تک اب بھی برقرار ہے۔

کینیڈا، امریکا اور برطانیہ میں سِکھ رہنماؤں پر حملوں کے حوالے سے مودی سرکار کو شدید تنقید کا سامنا رہا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ امریکا اور کینیڈا کے خفیہ اداروں نے سِکھ رہنماؤں کے قتل اور قاتلانہ حملوں میں بھارت کی ریاستی مشینری کے ملوث ہونے کے حوالے سے بھی بہت تحقیقات کی ہے۔

ہردیپ سنگھ نجر کو 18 جون 2023 کو قتل کیا گیا تھا۔ دوسری طرف امریکا میں سِکھ فار جسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش رچی گئی۔ کینیڈین حکام نے ثابت کیا ہردیپ سنگھ نجر کو مودی سرکار نے قتل کروایا تھا۔ امریکی حکام نے گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش کے حوالے سے شواہد پیش کیے۔

شواہد کے مطابق نکھل گپتا کو ذمہ داری سونپی گئی کہ وہ اجرتی قاتل کی خدمات حاصل کرکے اُسے گر پتونت سنگھ کے قتل کا ٹاسک دے۔ نکھل گپتا نے جس اجرتی قاتل سے معاملات طے کیے وہ امریکای خفیہ اداروں کا ایجنٹ نکلا۔ نکھل گپتا کو چیک جمہوریہ میں امریکا کی استدعا پر گرفتار کیا گیا تھا۔

اس معاملے میں بھارتی خفیہ ادارے ’را‘ کے ایک افسر کا نام بھی لیا جاتا رہا ہے۔ جان چھڑانے کے لیے ’را‘ نے عجلت میں کئی افراد کو برطرف کیا۔ نومبر 2023 میں امریکی پراسیکیوٹرز نے الزام عائد کیا کہ نکھل گپتا سازش میں شریک تھا۔ نکھل گپتا کو جلد پراگ کی جیل سے کسی امریکی جییل منتقل کیا جائے گا۔ الزامات ثابت ہو جانے پر اسے 20 سال تک قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔

Gurpatwant Singh Pannu

Hardeep Singh Nijjar

NIKHIL GUPTA

PRAG COURT RULES