Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسرائیل کا اقوام متحدہ کے کیمپوں پر دسواں حملہ: ظلم پر اسرائیل کے قانون ساز نے بھی آواز اٹھا دی

عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو پامال کیا جارہا ہے، ایڈاتوما سلیمان
شائع 27 مئ 2024 12:35pm

اقوام متحدہ کے کیمپوں پر اسرائیل کا دسواں حملہ ہونے کے بعد اسرائیل قانون سازایڈاتوما نے بھی ظلم پر آواز اٹھادی۔

ایڈاتوما سلیمان کی رفح پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو پامال کیا جارہا ہے، حکام عالمی عدالت کے فیصلے کو ماننے سے انکاری ہیں۔

رفح پر حملے کےبعد وائٹ ہاؤس کا بیان بھی سامنے آگیا۔ امریکا کے مطابق حملے کی رپورٹس سے آگاہ ہیں، مزید معلومات جمع کررہے ہیں۔

دوسری جانب ورپی یونین کے فارن پالیسی چیف جوزف بوریل نے بھی اپنے ردعمل میں کہا کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔

Israel

Israel Attack on Rafah

Israel Gaza War

ISRAELI ARMY PERSONNEL