Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

وزارت خزانہ کا وفاقی ترقیاتی بجٹ کی حد 1200 ارب روپے رکھنے کا فیصلہ

ترقیاتی بجٹ کی تجاویز وزارت خزانہ کی مقررہ حد کے اندر رہ کر تیار کی جائیں گی، ذرائع
شائع 27 مئ 2024 12:17pm

وزارت خزانہ نے نئے مالی سال کے وفاقی ترقیاتی بجٹ کی حد 1200 ارب روپے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ترقیاتی بجٹ کی تجاویز وزارت خزانہ کی مقررہ حد کے اندر رہ کر تیار کی جائیں گی جبکہ وزارت منصوبہ بندی نے نئے مالی سال کے لیے ترقیاتی بجٹ کی تیاری پر کام شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق من و عن ترقیاتی بجٹ مختص ہونے پر رواں مالی سال کے مقابلے 260 ارب روپے کا اضافہ بنے گا، وزارت منصوبہ بندی نے نئے مالی سال کے لیے 1140 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مانگا تھا، وزارتوں، ڈویژنز نے 2900 ارب روپے سے زائد کی ڈیمانڈ کی تھی۔

ذرائع کے مطابق وزارتوں اور ڈویژنز کی تمام تجاویز کو ترقیاتی بجٹ کا حصہ نہیں بنایا جائے گا اور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں جاری منصوبے اور ان کی تکمیل پہلی ترجیح ہوگی جبکہ بجٹ میں وزارتوں، ڈویژنز کے ترجیحاتی منصوبوں کے لیے فنڈز رکھے جائیں گے۔ علاوہ ازیں منصوبوں کے معیار کو دیکھ کر ترجیحات کا تعین کیا جائے گا۔

پاکستان

اسلام آباد

Budget 2024 25