Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹیکس ہدف کیلئے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سڑکوں پر ہوگا، شرجیل میمن

ایکسائز ڈپارٹمنٹ میں ہفتہ ،اتوار کی چھٹی بند ہے، وزیر اطلاعات سندھ
شائع 27 مئ 2024 11:59am

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ رجسٹریشن تک کوئی گاڑی سڑک پر نہیں لائی جاسکتی اور ٹیکس ہدف کیلئے ایکسائزڈیپارٹمنٹ سڑکوں پر ہوگا جبکہ کوشش کررہے ہیں عوام آن لائن بینکنگ سے ٹیکس ادا کرے۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گاڑیاں کم رجسٹرڈ ہوں گی توٹیکس کم جمع ہوگا، ٹیکس کلیکشن مہم کا مقصد ہے کہ لوگ حکومت کووقت پرٹیکس دیں، ایکسائزڈیپارٹمنٹ نےماضی میں بھی ٹارگٹ حاصل کیے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ آن لائن بینکنگ کےذریعےبھی ٹیکس اداکرسکتے ہیں، موبائل وین بھی شروع کرنےجارہےہیں، چاہتے ہیں محکموں کواتنااچھاکریں کہ لوگوں کوآسانی ہو۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ایکسائز ڈپارٹمنٹ میں ہفتہ ،اتوار کی چھٹی بند ہے، عملے سے کہا ہے کہ صبح سے لے کر رات تک کام کرنا ہے، ٹیکس ادا کرنے والوں کے لیے آسانیاں پیدا کررہے ہیں جبکہ غیررجسٹرڈ گاڑی روک کر ایف آئی آر کاٹی گئی۔

پاکستان

karachi

Excise