Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

صاحبہ ریمبو کو ان کا نام لے کر نہیں بلاتی ہیں

ریمبو سب سے زیادہ پرہیزگار شخص ہے, صاحبہ کا اظہار خیال
شائع 27 مئ 2024 11:08am

صاحبہ اور ریمبو انڈسٹری میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے اسٹار جوڑے میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے شادی اس وقت کی جب وہ فلمی ستارے تھے اور اپنےکیریئر کے عروج پر تھے۔

وہ اب دو بیٹوں کے والدین ہیں اور وہ دونوں دوسرے منصوبوں کے ساتھ ساتھ اپنے اداکاری کےکیریئر کو بھی کامیابی سے چلا رہے ہیں۔ صاحبہ اور ریمبو اپنی ذاتی زندگی کو بھی اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔ اور یہاں تک کہ صاحبہ نے اپنے والد کے ساتھ پہلی ملاقات کو بھی سب کے ساتھ شیئر کیا۔

صاحبہ ندا یاسر، یاسر نواز اور دانش نواز کے شو ’نادان میزبان‘ میں مہمان تھیں اور انہوں نے اپنی زندگی، محبت اور ترجیحات کے بارے میں بہت کچھ کہا۔

صاحبہ نے اپنے شوہر کے بارے میں ایک نامعلوم حقیقت کا بھی انکشاف کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کبھی بھی ریمبو کو ان کے نام یا ان کے اصل نام افضل سے نہیں پکارتی ہیں۔

وہ ہمیشہ انہیں سنیں یا اس سے ملتا جلتا کوئی نام لے لیتی ہیں۔

صاحبہ نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے ریمبو جیسا نیک آدمی کبھی نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ، اگر گھر میں کوئی بیمار ہو اور ریمبو کسی مذہبی شخص سے دعا کروانے کا کہتے ہیں ، تو صاحبہ ہمیشہ ان سے دعا مانگنے کے لئے کہتی ہیں۔ کیونکہ وہ سمجھتی ہیں کہ ریمبو سب سے زیادہ پرہیزگار شخص ہے جسے وہ جانتی ہیں۔ اس ویڈیو کا لنک یہ ہے:

entertainment

lifestyle

showbiz celebrities