Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہری پور میں لڑکیوں کے اسکول میں آگ لگ گئی، 600 طالبات کو نکال لیا گیا

آگ نے پورے اسکول کو اپنی لپٹ میں لے لیا، ریسکیو حکام
اپ ڈیٹ 27 مئ 2024 01:50pm
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ہری پور میں واقع گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سری کوٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

سیکنڑوں طالبات سکول میں پھنس گئیں، مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کاروائیاں کرتے رہے۔ 500 سے 600 کے قریب طالبات سکول میں پھنس گئیں، اطلاع ملتے ہی والدین اور مقامی افراد موقع پر پہنچ گئے اور اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاروائیاں شروع کر دی۔

ریسکیو کی ٹیمیں اور فائر برگیڈ کی گاڑی موقع پر لیٹ پہنچنے کی وجہ سے اسکول کا زیادہ حصہ جل گیا، ریسکیو کی ٹیمیں جیسے ہی موقع پر پہنچی تو آگ پر قابو پا لیا گیا، اس وقت کولنگ کا عمل جاری ہے۔

fire

school