پنجاب میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک جانے کا امکان
پنجاب میں آج بھی ہیٹ ویو اورگرمی کی لہر برقرار رہےگی جبکہ ترجمان پی ڈی ایم اے نے درجہ حرارت 45 سے 50 ڈگری تک جانے کا خدشہ ظاہر کردیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق تمام ہسپتالوں میں ہیٹ ویو کاؤنٹرز قائم کردیئے گئے جبکہ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے شہریوں دھوپ میں مشقت اور غیرضروری گھر سے باہرنہ نکلنے کا مشورہ دیا ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ساؤتھ پنجاب کے اضلاع بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے۔
گزشتہ روز خانپور 50 ڈگری، رحیم یار خان،بھکر 49 اور کوٹ ادو میں 48 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
لاہور سمیت میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 44 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ سال زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا۔
Comments are closed on this story.