Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کے سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے دور میں کتنا قرضہ لیا گیا، ریکارڈ منظر عام پر آگیا

موجودہ حکومت نے جو منصوبہ بندی کی ہے اس سے قرضوں کا حجم ایک ہزار ارب سے زائد ہونے کا امکان ہے، ذرائع
شائع 27 مئ 2024 09:33am

پشاور: پی ٹی آئی کے سابق وزیراعلیٰ محمودخان دور میں خیبرپختونخوا حکومت نے ریکارڈ قرضہ لیا۔

سرکاری دستاویزکے مطابق وزیر اعلی محمودخان کے دورمیں 405 ارب سے زائد کا قرضہ لیا گیا جبکہ ان کے دورسے قبل صوبے کا قرضہ 2 سوارب روپے سے زائد تھا۔

دستاویز کے مطابق ساڑھے 4 برس میں قرضوں کاحجم 200 ارب سے بڑھ کر 632 ارب44 کروڑ تک پہنچ گیا، 20-2019 میں 265 ارب 36کروڑ، 21-2020 میں 295 ارب 96 کروڑ روپے تھا۔

دستاویز کے مطابق 2021-22میں قرضہ 363 ارب 80 کروڑ ،2022،23میں بڑھ کر 530 ارب 723 کروڑہو گیا جبکہ 24-2023 میں خیبرپختونخوا کے قرضہ میں ریکارڈ اضافہ 632 ارب 448 کروڑ تک پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سابق دور میں وزیر خزانہ تیمورسلیم جھگڑااورمحمودخان وزیر اعلی خیبرپختونخواتھے۔ موجودہ حکومت نے جو منصوبہ بندی کی ہے تو قرضوں کا حجم 1000 ارب سے زائد ہو جائینگے۔

governor kpk

KPK Government