Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

مزار قائد کراچی سے گزشتہ برس 14 اگست کو لاپتا 5 سالہ بچی سرجانی کے جوڑے سے بازیاب

پولیس نے ہماری کوئی مدد نہیں کی، والدہ، مبینہ اغوا کار میاں بیوی گرفتار
اپ ڈیٹ 29 مئ 2024 04:57pm

کراچی میں 14 اگست 2023 کی رات مزار قائد سے لاپتا ہونے والی بچی مل گئی، بچی 10 ماہ تک سرجانی میں ایک میاں بیوی کے ساتھ رہ رہی تھی۔ اس کی خراب حالت نے پڑوسیوں کو اس کی طرف متوجہ کیا جنہوں نے ’آج نیوز‘ پر تصویر دیکھ کربچی کے اصل ماں باپ کو اطلاع دی۔

آج نیوز کی کاوشیں رنگ لے آئیں، متعدد بار آج نیوز کی جانب سے بچی کے لاپتا ہونے اور اس کی بازیاب کے لیے آواز آٹھائی گئی۔

بچی سرجانی ٹاؤن میں ایک فیملی کے ساتھ رہ رہی تھی ویڈیو وائرل ہوئی تو پڑوسیوں کی نظر بچی پر پڑی اور بچی کو اصل ماں باپ تک پہنچایا گیا۔ بچی کی والدہ کہتی ہیں کے ایک شخص کی کال آئی کے بچی ہمارے پاس ہے جب جاکر دیکھا تو میری عائشہ تھی،بچی کی حالت بہت خراب تھی۔

اس حوالے سے بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے ہماری کوئی مدد نہیں کی، پولیس نے مبینہ اغوا کار میاں بیوی کو گرفتار کرلیا یے۔

بچی کو ماں سے ملوانے والے پڑوسی معیز نے ’آج نیوز‘ کو بتایا کے پچی کی ویڈیو دیکھی تھی۔ معلوم کرنے پر پتا لگا کے یہ بچی اس جوڑے کی نہیں ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق نے کہا کے بچی گورنر کے پروگرام سے غائب ہوئی اور سوشل میڈیا کی مدد سے ملی، 8 سالہ عائشہ گزشتہ 10 ماہ سے ایک فیملی کے ساتھ رہ رہی تھی۔

پولیس نے دونوں میاں بیوی سمیر اور سیما کو گرفتار کر لیا۔

پاکستان

karachi

missing person