Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل ویسٹ انڈیز کو بڑا جھٹکا، اہم کھلاڑی ایونٹ سے باہر

باہر ہونے والے ویسٹ انڈین کرکٹر کی جگہ کس کو شامل کیا گیا ہے؟
شائع 26 مئ 2024 11:23pm

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ویسٹ انڈین ٹیم کو بڑا جھٹکا لگا ہے، ویسٹ انڈین کرکٹر جیسن ہولڈر انجری کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کے مطابق ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے اور تجربہ کار کھلاڑی جیسن ہولڈر کی جگہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر اوبیڈ میک کوئے کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔

32 سالہ جیسن ہولڈر کاؤنٹی چیمپئن شپ 2024 کے دوران انجری کا شکار ہوئے اور انہیں صحت یاب ہونے کے لیے وقت درکار ہے جس کی وجہ سے وہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں مایوس کن پرفارمنس، ویسٹ انڈیز کے ہیڈ کوچ مستعفی

جیسن ہولڈر کی جگہ سکواڈ میں شامل کئے جانے والے اوبیڈ میک ویسٹ انڈیز اے کے حالیہ دورہ نیپال کے دوران سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر تھے اور انہوں نے پانچ میچوں میں 8 وکٹیں حاصل کیں۔

ویسٹ انڈیز کے سلیکٹر ڈیسمنڈ ہینس کا کہنا تھا کہ ایونٹ کے دوران جیسن ہولڈر کی کمی محسوس ہوگی تاہم، اس دوران میک کوئے کو بڑے مرحلے پر ایک موقع فراہم کیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جیسن ہولڈر ہمارے سیٹ اپ میں ایک تجربہ کار کھلاڑی ہیں، بلاشبہ ان کی کمی میدان کے اندر اور باہر دونوں جگہ محسوس کی جائے گی لیکن ہم جلد ہی ایک بار پھر مکمل طور پر فٹ جیسن کے ساتھ آنے کے منتظر ہیں۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم میں 5 ریزرو کھلاڑی بھی شامل کرلیے، کائل میئرز، میتھیو فورڈ، فیبین ایلن، ہیڈن والش اور آندرے فلیچر کو بطور ریزرو کھلاڑی شامل کیا گیا۔

ہیڈ کوچ اور 2 مرتبہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے فاتح ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ ریزرو کھلاڑی بغیر کسی رکاوٹ کے ٹیم میں جگہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں کون کون کمنٹری کرے گا؟ نام سامنے آگئے

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان، کون اِن اور کون آؤٹ

ویسٹ انڈیز کا ورلڈ کپ اسکواڈ

کپتان روومین پاؤل، الزاری جوزف، جانسن چارلس، روسٹن چیس، شمرون ہٹمیئر، شائے ہوپ، آکیل حسین، شمر جوزف، برینڈن کنگ، اوبیڈ میک اوئے، گڈاکیش موتی، نکولس پوران، آندرے رسل، شرفین ردر فورڈ اور روماریو شیفرڈ۔

West Indies

injured

ICC T20 World Cup

t20 world cup 2024

west indian fast bowler

jason holder