آئندہ 2 روز تک کن علاقوں میں شدید ترین گرمی اور لو چلنے کا امکان ہے؟
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ 2 روز کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں گرم ترین لو چلنے کا امکان برقرار رہے گا جبکہ دوپہر کے دوران تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں شام اور رات کے اوقات میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشتر حصوں میں براعظمی ہوا کا شدید دباؤ برقرار رہے گا۔
غضب کی گرمی نے عوام کے ہوش اڑا دیے، پارے کی نصف سنچری ہونے کا امکان
پی ایم ڈی کے مطابق بالائی علاقوں میں ہوا کا دباؤ موجود ہے اور اگلے 2 دنوں کے دوران گرم ترین موسمی صورت حال برقرار رہنے کا امکان ہے۔
پی ایم ڈی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم رہا۔ تاہم گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوئی۔
جون میں نئی ہیٹ ویوز اور گلیشیرز پگھلنے سے سیلاب کا بھی خطرہ
سب سے زیادہ درجہ حرارت موہنجو دڑو میں 53، جیکب آباد میں 52، دادو میں 51، خان پور، خیرپور، لاڑکانہ، پڈعیدن، سکھر، سبی، روہڑی میں 50، رحیم یار خان، بھکر، ڈیرہ غازی خان، کوٹ ادو، نواب شاہ میں 49، ملتان، ڈیرہ اسماعیل خان، تربت میں 48، سکرنڈ، بہاولپور، بہاولنگر، جھنگ، جوہر آباد، لیہ، نور پور تھل میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Comments are closed on this story.