Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آسٹریلین والی بال ٹیم پہلی بار پاکستان پہنچ گئی

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا میچ 28 مٸی کو لیاقت جمنازیم میں کھیلا جائے گا
شائع 26 مئ 2024 07:57pm

آسٹریلین والی بال ٹیم ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان پہنچ گئی، 3 میچوں کی والی بال سیریز کھیلنے آسٹریلین ٹیم اسلام آباد پہنچی، سیریز کا پہلا میچ 28مٸی کو کھیلا جائے گا۔

مہمان ٹیم نحیمیا موٹے کی قیادت میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایٸر پورٹ پہنچی تو پاکستان والی بال فیڈریشن کے حکام نے آسٹریلین ٹیم کا استقبال کیا۔

آسٹریلین ٹیم پیر کو پریکٹس سیشن سمیت پریس کانفرنس کرے گی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا میچ 28 مٸی کو لیاقت جمنازیم میں کھیلا جاٸے گا، سیریز کا دوسرا میچ 29 مٸی اور تیسرا 30مٸی کو ہوگا۔

پاکستان نے سینٹرل ایشین والی بال کا میدان مار لیا

پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیٸرمین چوہدری یعقوب کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف قومی والی بال ٹیم کی قیادت مراد جہاں کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلی بارآسٹریلیا کی میزبانی کرنے پر خوشی ہے، مضبوط ٹیم کے خلاف بہتر پرفارمنس کے لیے پرامید ہیں، والی بال سیریز کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

اسلام آباد

Australia

Volleyball

australian volleyball team

australia vs pakistan