آرمی چیف کا ایرانی افواج کے سربراہ سے رابطہ، ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں جنرل عاصم منیر نے 19 مئی کے ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری کو ٹیلی فون کیا اور 19 مئی 2024 کے افسوسناک ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ امیرعبداللہ الہیان اور دیگر حکام کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مرحوم صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ عبداللہ الہیان بہترین لیڈرز اور پاکستان کے سچے دوست تھے، دونوں رہنماؤں اور دیگر کا جانی نقصان انتہائی افسوسناک اور ناقابل تلافی ہے۔
ابراہیم رئیسی کی موت پر روسی صدر کا چونکا دینے والا انکشاف
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کے تمام رینکس کی جانب سے مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے دعاؤں اور سوگوار خاندانوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایران کے ساتھ تاریخی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان اور ایران کی مسلح افواج ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑی ہیں۔
ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے دکھ کی اس گھڑی میں ساتھ دینے پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے اظہار تشکر کیا۔
ایرانی صدر کی ہلاکت میں کون ملوث؟ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری
ایرانی جنرل محمد باقری نے دونوں افواج کے درمیان تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر کی موت کے بعد اب آگے کیا ہوگا؟
واضح رہے کہ 21 مئی کی رات کو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ اور عملے کے ارکان ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔
Comments are closed on this story.