Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان ون چائنہ پالیسی کی حمایت کرتا ہے، وزیراعظم

پاکستان تائیوان کوعوامی جمہوریہ چین کا ناقابل انتقال حصہ سمجھتا ہے، شہباز شریف
شائع 26 مئ 2024 05:10pm

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا کہ پاکستان ون چائنہ پالیسی کی حمایت کرتا ہے، پاکستان چین کی قومی یکجہتی کے لیے چینی حکومت کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان نے تائیوان پر چین کے اسٹرٹیجک مؤقف کی ہمیشہ حمایت کی ہے، پاکستان ون چائنہ پالیسی کی حمایت کرتا ہے، پاکستان تائیوان کوعوامی جمہوریہ چین کا ناقابل انتقال حصہ سمجھتا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کی قومی یکجہتی کے لیے چینی حکومت کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے، تائیوان میں خود ساختہ انتخابات اور انتقال اقتدار معروضی حقائق کو تبدیل نہیں کرتا۔

china

Shehbaz Sharif

پاکستان

اسلام آباد

Taiwan

PM Shehbaz Sharif

IRON BROTHER