Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’عمران خان سے نہیں ملوایا جا رہا‘، شہریار آفریدی پارٹی کے معاملات پر پھٹ پڑے

عمران خان کی عزت اور پارٹی کے اتحاد کے لیے خاموش ہوں، شہریار آفریدی
شائع 26 مئ 2024 04:11pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے تحریک انصاف کے پارٹی معاملات پر ایک بار پھر تشویش کا اظہار کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری پیغام میں شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ پارٹی میں کچھ چیزیں ایسی ہو رہی ہیں جس پر چپ رہوں تو بہترہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی عزت اور پارٹی کے اتحاد کے لیے خاموش ہوں، میں جس کرب سے گزر رہا ہوں بتا نہیں سکتا مگر پارٹی کے ضابطہ اخلاق کو اپنانا چاہیے۔

وزیراعظم سے پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

شہریار آفریدی نے کہا کہ کچھ چیزیں ہیں جس پر خاموش رہا جائے تو وہ مجرمانہ خاموشی کہلائی جائیں گی، صحیح وقت آنے کا انتظار کر رہا ہوں۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی سے ملنے کا انتظار ہے، 24 مئی کو بھی مجھے ملنے نہیں دیا گیا، ہمیں بانی پی ٹی آئی سے نہیں ملوایا جا رہا، بہت ہوگیا، اگر واقعی ہم مخلص ہیں تو ہمیں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کو یقینی بنانا ہوگا۔

Shehryar Afridi