Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

20 سال تک گونگا بہرا بن کر پولیس کو چکما دینے والا قاتل گرفتار

مجرم نے 2004 میں پڑوسی کا قتل کیا تھا
شائع 26 مئ 2024 02:51pm
تصویر بذریعہ: تبت ڈیلی
تصویر بذریعہ: تبت ڈیلی

سوشل میڈیا پر دلچسپ اور حیرت انگیز معلومات تو بہت ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سوشل میڈیا صارفین کو بھی سوچنے پر مجبور کر دیتی ہیں۔

حال ہی میں ایک چینی شخص کی گرفتاری نے بھی کچھ ایسا ہی کیا ہے، جس کے بعد خبر وائرل ہو گئی ہے۔

چین کے شہر میں ایک ایسے ہی شہری کو گرفتار کیا ہے، جس پر قتل کا الزام عائد تھا، تاہم معزوری کا لبادہ اوڑھ کر ملزم پولیس کو چکما دیتا رہا۔

چینی میڈیا کے مطابق صوبے ہوبی میں میں ژاؤ نامی شخص کی جانب سے اپنے پڑوسی کو جھگڑے کے دوران سر پر بیلچا مارا گیا تھا۔

اس واقعے کے دوران سر پر بیلچا لگنے سے پڑوسی موقع پر ہی ہلاک ہو گیا تھا، تاہم ژاؤ کو جیل کی سلاخوں نے کچھ اس طرح ڈرایا کہ اس نے معزوری کا ہی بہانہ بنا ڈالا۔

گرفتاری کے ڈر سے ژاؤ صوبہ چھوڑ کر دوسرے صوبے فوجیان کے پہاڑی علاقے میں چلا گیا، اور وہیں زندگی گزر بسر کرتا رہا۔ ژاؤ اپنی اپلیہ اور 11 سالہ بچے کو تنہا چھوڑ آیا تھا۔

اس دوران ژاؤ بہرا گونگا بن کر سب کی آنکھوں میں دھول جھونکتا رہا، لوگوں کی باتوں کا جواب مسکراہٹ اور اشاروں کے ذریعے دینے لگا۔

جبکہ دوسری جانب چینی پولیس نے قاتل کی تلاش جاری رکھی، پولیس کی جانب سے قومی ڈیٹا بیس میں موجود ژاؤ کی تصاویر کو پرانی تصاویر سے میچ کر رہی تھی، اسی دوران 2004 میں پڑوسی کو قتل کے ملزم اور ژاؤ کی تصاویر میچ کر گئیں۔

جس کے بعد پولس گونگے بہرے بننے کا ناٹک کرنے والے مجرم تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی۔

Murder

Arrested

chinese

deaf

dumb