Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مرکز اور پنجاب میں جگہ دیکھ کر حکومت میں شمولیت کا فیصلہ کریں گے، یوسف رضا گیلانی

ہم سب سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، دیکھنا یہ ہے کہ پی ٹی آئی کس سے مذاکرات کرتی ہے، چئیرمین سینیٹ
شائع 26 مئ 2024 01:23pm

چیئرمین سینیٹ اور قام مقام صدر مملکت یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ حکومت میں شمولیت پر بات چیت جاری ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو بیٹھ کر فیصلے کرنے چاہئیں، نیشنل سیکیورٹی میٹنگز میں پیپلز پارٹی ہمیشہ بیٹھتی رہی ہے، اس وقت بھی بیٹھتی رہی ہے جب عمران خان کی حکومت تھی، ان میٹنگز میں عمران خان خود نہیں بیٹھتے تھے، لیکن ہم بیٹھتے تھے۔

فیصل کریم کنڈی کس کی اجازت کے بغیر گورنر ہاؤس سے نہیں نکل سکتے؟

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جب ان کی حکومت تھی تو انہوں نے گندم کی سپورٹ پرائس بڑھائی تھی، ہم نے گندم بین الاقوامی قیمت پر کسانوں کو دی تھی، اس وقت دو سیلاب آئے تھے، اس کے باوجود ہماری حکومت نے بہترین کارکردگی دکھائی، ہماری کپاس، چینی، گندم اور چاول برآمد ہوتے تھے۔

یوسف رضا کیلانی کا کہنا تھا کہ ’افغانستان اور سینٹرل ایشیا میں ہماری گندم اسمگل ہوتی تھی، ہم نے گندم کی عالمی منڈی کے مطابق قیمت لگا کر گندم برآمد کی، اس گندم کی اسملنگ بھی رک گئی اور کاشتکاروں کو بھی فائدہ ہوا۔‘

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اب جو مسئلہ درپیش آیا ہے کہ گندم پر مڈل مین فائدہ اٹھا رہا ہے، اس حوالے سے انکوائری جاری ہے، انکوائری رپورٹ جب آئے گی تو میڈیا سے شیئر کی جائے گی۔

آرمی کا شکر گزار ہوں انکی وجہ سے ہم شام جیسے نہیں ہیں، مفتاح اسماعیل

انہوں نے کہا کہ ہم تمام اچھے کاموں میں حکومت کو سپورٹ کریں گے، حکومت کی پیٹھ میں چھرا نہیں گھونپیں گے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم نے حکومت میں شمولیت سے انکار نہیں کیا، ن لیگ سے حکومت میں شامل ہونے پر بات چیت جاری ہے، اس حوالے سے کمیٹی بنادی ہے جو حکومت سے بات چیت کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سب سے مذاکرات کے حق میں ہیں، ہم سب سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، دیکھنا یہ ہے کہ پی ٹی آئی کس سے مذاکرات کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی بل یا قانون ہمارے بغیر پاس نہیں ہوگا، پنجاب میں ہمارے پاس اسپیس کم ہے، مرکز اور پنجاب میں جگہ دیکھ کر شمولیت کا فیصلہ کریں گے۔

chairman senate

Yousaf Raza Gillani