Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

غضب کی گرمی نے عوام کے ہوش اڑا دیے، پارے کی نصف سنچری ہونے کا امکان

گرمی کی شدت ریکارڈ درجہ حرات سے زیادہ محسوس ہونے لگی
شائع 26 مئ 2024 12:14pm

ملک بھر میں سورج آج بھی قہر برسا رہا ہے، غضب کی گرمی نے عوام کے ہوش اڑا دیے ہیں۔

سندھ کے اضلاع میں شدید گرمی پڑ رہی ہے، دادو میں پارہ 45 ڈگری پر پہنچ گیا، موئن جو دڑو، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں 44 ڈگری کی گرمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ سکھر میں پارہ 43 ڈگری پر پہنچ گیا۔

حیدرآباد میں پارہ 40 ڈگری پر پہنچ گیا ہے لیکن گرمی کی شدت 44 کی محسوس ہورہی ہے۔

پنجاب میں سولر فیکٹریاں لگانے کی تیاری

ہیٹ ویو کے زیر اثر شہروں میں پارے کی نصف سنچری کرنے کی پیشگوئی ہے۔

رحیم یارخان اور ساہیوال میں 44 ڈگری کی گرمی ہے، سرگودھا میں پارہ 42 ڈگری پر پہنچ گیا ہے، فیصل آباد میں بھی 44 ڈگری کی گرمی ہے، جبکہ لاہور اور جھنگ میں پارہ 41 ڈگری پر پہنچ گیا، ملتان میں 40 ڈگری کی گرمی ہورہی ہے۔

کے الیکٹرک نے عوام پر بجلی گرانے کا 7 سالہ منصوبہ تیار کرلیا

پشاور میں پارہ 39، اسلام آباد میں 38 اور کراچی میں 34 ڈگری پر پہنچ گیا، لیکن شدت 41 ڈگری کی محسوس کی جاری ہے۔

چمن میں درجہ حرارت 33 ڈگری پر پہنچ گیا ہے۔

Heatwave

KARACHI HOT WEATHER