Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

قربانی کا جانور باندھنے پر جھگڑا، چھری کے وار سے نوجوان جاں بحق

مقتول معیز اپنا جانور لینے گیا تو باڑے والوں نے اضافی رقم مانگی، اہل خانہ
شائع 26 مئ 2024 11:58am
مقتول نوجوان معیز
مقتول نوجوان معیز

قربانی کا جانور باندھنے پر جھگڑے کے دوران ایک نوجوان کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔

کراچی کے علاقے کھوکھرا پار میں 25 سالہ معیز کو چھری کے وار کر کے قتل کیا گیا۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مقتول نے عید قربان کے لیے جانور خریدا تھا اور باڑے میں باندھا تھا جس پر جھگڑا ہوا۔

کوٹ ادو: ٹرک اور مسافر وین میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

اہل خانہ کے بیان کے مطابق مقتول معیز اپنا جانور لینے گیا تو باڑے والوں نے اضافی رقم مانگی، مقتول موٹر سائیکل پر بیٹھا تو نامعلوم شخص نے چھری کے وار کر کے قتل کر دیا۔

کراچی میں پولیس افسرکا طالبعلم پرتشدد، انسٹا گرام پراپ لوڈ ویڈیونے حقیقت آشکار کردی

پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی پر پیش آیا، ملزم اذان جائے وقوعہ سے واردات کے بعد فرار ہوگیا، جس کی تلاش میں مختلف علاقوں میں چھاپے مار کارروائی جارہی ہے۔

karachi

Murder