Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

روٹی مزید سستی ہوگی، اماراتی سرمایہ کاری پر مریم نواز کا ردعمل

متحدہ عرب امارات کی جانب سے 10 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا گیا تھا
شائع 26 مئ 2024 10:14am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

متحدہ عرب امارات کی پاکستانی میں سرمایہ کاری کے اعلان پر اب مریم نواز کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آ گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا یو اے ای کی جانب سے دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان اور پاکستانی عوام کے اچھے دن آرہے ہیں۔ آنے والے دنوں میں مہنگائی کم ہوگی اور روٹی مزید سستی ہوگی۔

یو اے ای سے دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری مسلم لیگ ن کی حکومت پر بیرونی اعتماد کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔

مثبت معاشی اعشاریے پاکستان کیلئے بہتر مستقبل کی نوید ہیں، بیرونی سرمایہ کاری کے لئے شہبازشریف حکومت کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

UAE

punjab

Maryam Nawaz Sharif

UAE TO INVEST $10 BILLION