Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

علی امین گنڈاپور کا آرمی چیف سے ملاقات کا انکشاف

اپنے صوبے کے شیئرپر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
اپ ڈیٹ 25 مئ 2024 09:11pm

اسلام آباد میں ایس آئی ایف سی کے اجلاس میں شرکت کے بعد علی امین گنڈا پور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف سے ملاقات کے بارے میں بتا دیا ۔

علی امین نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے 2 بار بات ہوئی، لیکن جو بات کرنا تھی اُس کا ماحول نہیں ملا، اپنے صوبے کے شیئرپر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔

وزیر اعلیٰ کے پی کے نے کہا کہ فاٹا، پاٹا پر ٹیکس لگانے کی مخالفت کی ہے وفاقی حکومت کو بتایا کہ مزید ٹیکس نہ لگایا جائے وفاقی حکومت نے ہماری تجویز کو مان لیا۔

لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ وفاق کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا صوبے کے واجبات کے حوالے سے بھی بات ہوگی جوس کو یہ چوری کہتے ہیں میں اسے مجبوری کہتا ہوں صوبے کی عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہرحد تک جاؤں گا، وفاق سےمطالبہ ہے ہمارے صوبے کے فنڈز فوری ادا کئے جائیں۔

دوسری جانب اجلاس کے حوالے سے عطاتارڑ نے کہا کہ ایک اتحاد کا پیغام گیا ہے، علی امین گنڈاپور نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، علی امین گنڈا پور سے لائٹر ٹون میں بات ہوئی ہے۔

عطاتارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی میں 6 ڈیسک بنائے جائیں گے اس فیصلے کو چاروں وزرا اعلی نے سراہا، وزیراعظم نے واضح کردیا کہ قرض نہیں چاہئے ہماری تمام توجہ سرمایہ کاری پر ہوگی۔

Ali Amin Gandapur

sifc

ata tarar

Special Investment Facilitation Council (SIFC)