Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہریانہ، اترپردیش، پنجاب میں سورج آگ برسنے لگا، ہیٹ ویو سے 9 افراد ہلاک

راجستھان میں پارہ 48 ڈگری سے بھی اوپر چلا گیا
شائع 25 مئ 2024 06:51pm

بھارت میں ہیٹ ویو سے 9 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ راجستھان میں پارہ 48 ڈگری سے بھی اوپر چلا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ درجنوں افراد ہسپتال پہنچ گئے۔ دارالحکومت نئی دہلی میں بھی گرمی کے باعث شہریوں کا برا حال ہوگیا۔

درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہریانہ، پنجاب، اترپردیش میں بھی پارہ پنتالیس ڈگری کو چھوگیا۔

india

Heatwave