Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق اداکارہ اور ماڈل پر فائرنگ، خاتون نے شوہر پر قتل کا الزام لگا دیا

میرا خاوند مجھے دو ماہ سے قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے، میرے پاس سارے ثبوت ہیں، سیلون مالکن
اپ ڈیٹ 25 مئ 2024 05:59pm

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں فائرنگ سے زخمی سابق اداکارہ اور ماڈل زینب نے اسپتال سے ویڈیو بیان میں ’قاتلانہ‘ حملے کی ذمہ داری شوہر پر عائد کی ہے۔

ڈیفنس میں سیلون مالکن پر فائرنگ کے کیس میں نیا موڑ سامنے آگیا، خاتون نے شوہر پر قتل کا الزام لگا دیا۔ زخمی سابق اداکارہ اور ماڈل زینب جمیل کا اسپتال سے ایک اور ویڈیو بیان منظرعام پر آگیا۔

ڈیفنس میں سیلون مالکن پر فائرنگ

سابق اداکارہ اور ماڈل کا کہنا ہے کہ میرا خاوند مجھے دو ماہ سے قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ میں سمجھتی تھی کہ وہ مجھے ڈرا رہا ہے۔ میرے بچوں کا باپ میرے ساتھ ایسا نہیں کرسکتا۔

ماڈل زینب کا کہنا تھا کہ میرے پاس سارے ثبوت ہیں، لیکن میں پولیس کی تفتیش سے مطمئن نہیں ہوں، میری جان کو ابھی بھی خطرہ ہے میری مدد کی جائے۔ آئی جی پنجاب سے اپیل کرتی ہوں وہ اس کا نوٹس لیں اور تفتیش کو شفاف بنایا جائے۔

firing

lahore

defence

salon