Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

موبائل فون چوری کےالزام پرنوجوان پر بہیمانہ تشدد، زندہ جلانےکوشش

تشددکی فوٹیج سوشل میڈیا پروائرل،ایس ایس پی حیدرآباد کا نوٹس
اپ ڈیٹ 25 مئ 2024 05:20pm
Allegation of mobile phone theft, attempt to burn the youth alive - Aaj News

حیدرآبادکی فروٹ منڈی میں انسانیت بھی شرمندہ ہوگئی۔ موبائل فون چوری کے الزام میں مشتعل افرادنےنوجوان کو بہیمانہ تشدد کے بعد زندہ جلانے کی کوشش کی،،تشدد کی فوٹیج سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی ۔

حیدرآباد میں موبائل فون چوری کےالزام میں مشتعل افراد نے نوجوان کو بجلی کے پول سے باندھ کربد ترین تشدد کا نشانہ بنایا،،سبزی و فروٹ منڈی میں قائم ہٹڑی تھانہ پولیس چوکی انچارج اہلکار موقع سے غائب رہے۔

سینکڑوں افراد کی موجودگی میں نوجوان رحم کی بھیک مانگتا رہا لیکن مشتعل نوجوان کے کپڑوں کو آگ لگاتےاور بجھاتے رہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر ہونے پر ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی نےنوٹس لیتے ہوئےملوث افراد کی فوری گرفتاری کا حکم دےدیا ۔

police

Robbery

Sindh Police

Hyderabad

vegetables and fruits