Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

میمز میں وائرل کتیا کی موت پر سوشل میڈیا صارفین غمزدہ

کابوسو نامی کتیا کافی عرصے سے بیمار تھی
شائع 25 مئ 2024 03:05pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ، کابوسو نامی کتیا جو کہ سوشل میڈیا میمز کے باعث وائرل ہوئی
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ، کابوسو نامی کتیا جو کہ سوشل میڈیا میمز کے باعث وائرل ہوئی

سوشل میڈیا میمز جہاں سب کی توجہ بخوبی حاصل کر لیتی ہیں وہیں میمز سے وائرل ہونے والے کردار بھی نمایاں حیثیت حاصل کر لیتے ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا میمز سے واقفیت رکھنے والے صارفین افسردہ ہیں، کیونکہ ایک کتیا موت کے منہ میں چلی گئی ہے۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ کتیا کوئی عام جانور نہیں تھی، بلکہ میمز کمیونٹی میں کافی اثر رسوخ رکھتی تھی، جاپان کے شہر ناریتا سے تعلق رکھنے والی یہ کتیا اپنے دلچسپ انداز اور تاثرات کی بنا پر وائرل ہوئی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس کتیا کا نام کابوسو تھا، جو کہ بیماری سے لڑتے ہوئے مر گئی ہے، ڈاج کوئن کابوسو کو جاپان کی ایک استانی کی جانب سے 2008 میں ریسکیو کیا گیا تھا۔

تاہم استاد آتسوکو ساتو اور کتیا کابوسو کے درمیان رشتہ اس حد تک مضبوط ہو گیا تھا کہ آتسوکو کابوسو کے تاثرات سے ہی سب کچھ سمجھ جاتی تھی۔

 تصویر بذریعہ: اے ایف پی
تصویر بذریعہ: اے ایف پی

18 سالہ کابوسو لیوکیمیا اور جگر کے مسائل میں مبتلا تھا، تاہم وائرل ہونے کے 14 سال بعد انتقال کر گیا ہے۔ کابوسو کی موت کی خبر استانی آتسوکو کی جانب سے سوشل میڈیا پر دی گئی تھی۔

مالک کے چھوڑکر جانے پر دل شکتہ کتیا مر گئی

جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان سب کے لیے جو کابوسو سے پیار کرتے تھے، 24 مئی کی صبح، کابوسو ہم سب کو چھوڑ کر چلی گئی ہے، آپ سب کی سپورٹ کا بے حد شکریہ۔

تصویر بذریعہ: نور فوٹو ` واضح رہے کابوسو 2010 میں وائرل ہوئی تھی، جب اس کی ایک تصویر جس میں کابوسو صوفے پر بڑے ہی اطمینان بھرے انداز سے مالکن کو تک رہی تھی، جبکہ آنکھوں کا انداز بھی سب کو بھا رہا تھا۔

اس کے بعد سے کابوسو کی تصویر پر ٹیکسٹ اور ویڈیوز بنائی جانے لگیں اور میمز میں شامل کیا جانے لگا۔

social media

Memes

Dogs

Died

kabosu