Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

طبیعت خراب ہونے پر بگ باس فاتح منور فاروقی اسپتال منتقل

بھارتی کامیڈین کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
شائع 25 مئ 2024 09:40am
تصویر بذریعہ: بھارتی میڈیا
تصویر بذریعہ: بھارتی میڈیا

معروف اسٹینڈ اپ کامیڈین اور بگ باگ کے آخری سیزن کے فاتح منور فاروقی کی طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بگ باس 17 میں اپنی شخصیت کے باعث سب کی توجہ حاصل کرنے والے منور فاروقی نے جہاں سوشل میڈیا صارفین کی توجہ سمیٹ لی وہیں بگ باس کے ناظرین بھی منور کے مداح ہو گئے تھے۔

تاہم اب اداکار کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں کمزوری کی حالت میں بستر پر موجود ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نامعلوم وجوہات کی بنا پر منور کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں انہیں کمزوری کے باعث ڈرپیں لگائی گئی تھیں، تاہم کامیڈین کو اسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے، کہ کامیڈین کیی طبیعت ناساز ہے، اور انہیں ایمرجنسی میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

تصویر بذریعہ: انسٹاگرام/ اسکرین شاٹ

جبکہ دوست کی جانب سے تصدیق کی گئی تھی، کہ منور فاروقی کی طبیعت ناساز ہے، کمزوری کے باعث انہیں مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایشوریہ رائے نے ماں برندا کی سالگرہ آرادھیا کے ساتھ منائی

انسٹاگرام پر ان کے دوست نتن مینگھانی کی جانب سے پوسٹ کیا گیا تھا۔

جس میں نتن کا کہنا تھا کہ اپنے دوست منور کی صحت یابی کے لیے پُر امید ہوں، جبکہ ساتھ ہی نتن نے منور کی تصویر بھی شئیر کی تھی، جس میں کامیڈین اسپتال کے بیڈ پر آرام کرتے دکھائی دیے تھے۔

صحت

hospital

Indian Media

comedian

Munawar Faruqui

biggboss