Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بچے کی جنس معلوم کرنے کیلئے بیوی کا پیٹ چاک کرنے والے شوہر کو عمر قید

واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں پیش آیا تھا
شائع 24 مئ 2024 09:22pm

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بوداؤں میں بچے کی جنس معلوم کرنے کے لیے اپنی 8 ماہ کی حاملہ بیوی کا پیٹ چاک کرنے والے شخص کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق واقعہ 19 ستمبر 2020 کو سول لائنز کے علاقے میں پیش آیا تھا۔ جہاں 46 سالہ ملزم پنا لال نے ایک پنڈت کے کہنے پر اپنی بیوی انیتا دیوی پر درانتی سے پیٹ چاک کیا۔

ملزم نے بتایا تھا کہ پنڈت نے کہا کہ اس کی بیوی دوبارہ بیٹی پیدا کرنے والی ہے اور ملزم بیٹے کا خواہش مند تھا۔

انیتا کو پولیس نے دہلی کے اسپتال میں داخل کرادیا تھا جہاں ڈاکٹر اس کی جان تو بچا لیں لیکن نومولود کو نہیں بچا سکے ۔ ڈاکٹرز کے مطابق پنڈت کی پیشگوئی کے برعکس خاتون بیٹی نہیں بیٹے کو جنم دینے والی تھیں ۔

پنا لال کو انڈین پینل کوڈ(آئی پی سی) کے تحت اقدامِ قتل اور عورت کی رضامندی کے بغیر اسقاط حمل کا مقدمہ درج کر کے جیل بھیج دیا گیا تھا، 2021 میں اس کے خلاف چارج شیٹ جمع کرادی گئی تھی۔

انیتا کے بھائی روی سنگھ نے بتایا کہ انیتا کی 5 بیٹیان تھیں لیکن پنا لال کو لڑکا چاہیے تھا، جب میری بہن چھٹی بار حاملہ ہوئی تو پنا لال چاہتا تھا کہ وہ اسقاط حمل کرا دے کیونکہ گاؤں کے کسی پنڈت نے اس کے دماغ میں یہ بات بٹھا دی تھی کہ انیتا دوبارہ بیٹی پیدا کرنے والی ہے ۔

عدالت نے قتل کی کوشش کرنے کے جرم کے لیے مجرم کو عمر قید کی سزا سنا ئی جبکہ50 ہزار روپے جمع کرونے کی ہدایت بھی کی ۔

Indian

Indian Media

ONE KILLED