Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام کا احتجاج، مرکزی شاہراہ ٹریفک کیلئے بند

مظاہرے میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی شریک ہوئے
شائع 24 مئ 2024 04:42pm

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پر بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہیں، مظاہرین نے مرکزی شاہراہ ٹریفک کے لیے بند کردی۔

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں واجد شہید چوک پر بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی، مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے مرکزی شاہراہ ٹریفک کے لیے بند کردی۔

فقیر کالونی روڈ پرعوام کا دھرنا جاری ہے جبکہ کےالیکٹرک کے خلاف احتجاجی کیمپ بھی قائم کردیا گیا، مظاہرے میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی شریک ہوئے۔

فقیر کالونی روڈ بند ہونے سے بلدیہ ٹاؤن جانے والا ٹریفک معطل ہوگیا، ٹریفک معطل ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ جب تک کے الیکٹرک کے افسران نہیں آئیں گے احتجاج ختم نہیں ہوگا۔

karachi

Orangi Town

Loadshedding

loadshedding against protest

wajid shaeed chowk