Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

مرنے والوں میں دونوں افریقوں کے افراد شامل، ایک شخص زخمی ہوا، پولیس نے ذمےداروں کے تعین کیلئے تفتیش شروع کردی
شائع 24 مئ 2024 04:13pm

پشاور میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے پانچ افراد جان سے ہاتھ دھو بیتھے۔

یہ واقعہ تھانہ چمکنی کی حدود میں رونما ہوا۔ جاں بحق ہونے والوں میں فریقین کے 2 اور 3 افراد شامل ہیں۔ فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔ زخمی اور لاشوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس سنگین واردات کے ذمہ داروں کے تعین کے لیے تفتیش کی جارہی ہے۔ موقع سے شواہد تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔

peshawar

PROPERTY DISPUTE

FIVE KILLED