Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عوام بجلی لوڈ شیڈنگ کے ذمہ داروں پر صبح، دوپہر، شام لعنت بھجیے، امین گنڈا پور

وفاق کو 15 دن کا وقت دیا ہے ٹائم پورا ہونے پر بتائیں بٹن کس کا اور صوبہ کس کا ہے، وزیراعلیٰ کے پی
شائع 24 مئ 2024 02:32pm

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈہ پور نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بجلی لوڈ شیڈنگ کے ذمہ داروں پر صبح ،دوپہر اور شام لعنت بھیجے۔

انہوں نے کہا کہ اپنا حق لینا جانتے ہے ہم نے وفاق کو 15 دن کا وقت دیا ہے جب ٹائم لائن پوری ہوگی پھر ہم ان کو بتائیں گے، بٹن کس کا ہے اور صوبہ کس کا ہے۔

علی امین گنڈہ پور نے مزید کہا کہ ’پھر بتاؤں گا کہ صوبائی خود مختیاری کیا ہے اور اپنا حق کیسے لینا ہے‘۔

government

governor kpk

KPK Government