اسپتال کے نرس کو پکڑنے کے لیے بھارتی پولیس موبائل ایمرجنسی وارڈ میں لے آئی
بھارت میں دلچسپ اور حیرت انگیز واقعات پیش نہ آئیں، ایسا کیسے ممکن ہے، ایک ایسے ہی واقعے نے سوشل میڈیا صارفین کو بھی حیران کر دیا ہے۔
حال ہی میں بھارتی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے کچھ ایسا کیا ہے جس نے نہ صرف سب کی توجہ حاصل کر لی بلکہ افراہ تفری بھی پھیلا دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس کو دلی میں واقع آل انڈیا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں موجود نرس کے خلاف شکایت موصول ہوئی تھی۔
ملزم کی گرفتاری کے لیے عام طور پر اہلکار ہی اداروں یا گھر کی عمارت میں داخل ہوتے ہیں تاہم ممبئی پولیس ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس موبائل ہی اسپتال کے اندر لے آئی۔
انفلوئنسر داؤد کم نے جنوبی کوریا میں مسجد کا افتتاح کر دیا
سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کے اندر گاڑی لے کر داخل ہو گئے۔
آسمانی بجلی کی زد میں آنے کے بعد خاتون مستقبل کا حال بتانے لگی
جبکہ مریض بھی وارڈ میں موجود تھے، تاہم پولیس اہلکار گاڑی کو راستہ دینے کے لیے اسٹریچرز کو دھکیلتے دکھائی دیے۔
بھارت میں 89 سال پرانا مسلم شادی قانون ختم
دوسری جانب اسپتال انتظامیہ اور دیگر مریض اس حیرت انگیز صورتحال کو دیکھ کر ہکے بکے رہ گئے، جبکہ افراہ تفری بھی مچ گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے اسپتال میں موجود نرس پر چھیڑ چھاڑ کا الزام عائد ہوا تھا، جسے گرفتار کرنے کے لیے پولیس پہنچی تھی۔
Comments are closed on this story.