Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی: قاتلانہ حملے میں زخمی صحافی ناصر اللہ دم توڑ گئے

گزشتہ دنوں میرپور ماتھیلو کے مقامی صحافی پر موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی تھی
اپ ڈیٹ 24 مئ 2024 09:46am
کراچی: صحافی ناصر اللہ گڈانی ۔۔ فوٹو۔۔۔فائل
کراچی: صحافی ناصر اللہ گڈانی ۔۔ فوٹو۔۔۔فائل

میرپور ماتھیلو میں گزشتہ دنوں قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے صحافی ناصر اللہ گڈانی کراچی کے نجی اسپتال میں دم توڑ گئے۔

دو روز قبل سندھ حکومت نے زخموں کی نوعیت شدید ہونے کی وجہ سے ناصر اللہ کو بہتر علاج کے لئے شہر قائد منتقل کیا تھا۔

نصر اللّہ گڈانی مقامی روزنامے سے وابستہ تھے، میرپور ماتھیلو میں جان لیوا حملے میں زخمی ہونے کے بعد انھیں رحیم یار خان لے جایا گیا تھا تاہم طبعیت نہ سنبھلنے پر انھیں کراچی کے نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چلے بسے۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) سمیت دیگر صحافتی تنظیموں نے ضلع گھوٹکی کے شہر میرپور ماتھیلو کے مقامی صحافی نصر اللہ گڈانی پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ اور ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صحافی پر قاتلانہ حملے کی مذمت، انتقال پر اظہار افسوس

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صحافی نصراللہ گڈانی کےانتقال پردکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نصراللہ کی زندگی بچانے کے لیے بھرپور اقدامات کئے، تاہم اللہ پاک کو یہی منظور تھا، حکومت نے نصراللہ کو ایئر ایمبولنس کے ذریعے کراچی منتقل کیا تھا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نصراللہ کی فیملی کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں حکومت صحافی نصراللہ کے لواحقین کے ساتھ ہے، اور لواحقین کی ہر ممکن امداد کی جائے گی۔

Murder

Journalists

journalists attack

LOCAL JOURNALIST KILLED

Journalism Nasrullah Gadani