Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا اور برطانیہ کی جامعات میں طلبہ کا احتجاج، حکومتوں سے اسرائیل کی معاونت ختم کرنے کا مطالبہ

آکسفورڈ یونیورسٹی میں مظاہرین اور طلبہ کے درمیان جھڑپوں کے بعد پولیس نے 16طلبہ کو گرفتار کرلیا
شائع 24 مئ 2024 08:42am

برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج کیا اور یونیورسٹی انتظامیہ سےاسرائیل سےمالی معاونت ختم کرنےکامطالبہ کیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق طلبہ احتجاج پر یونیورسٹی انتظامیہ نے پولیس کو طلب کرلیا جس کے بعد مظاہرین اور طلبہ کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اور پولیس نے 16طلبہ کو گرفتار کرلیا۔

دوسری طرف امریکا کی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا لاس اینجلس میں بھی طلبہ نے احتجاج کیا اور طلبہ کا بائیڈن انتظامیہ سے اسرائیل کی مالی معاونت ختم کرنےکا مطالبہ کیا۔

اس دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اور کئی طلبہ زخمی اور متعدد کو گرفتار کرلیا گیا۔ 30اپریل سےاب تک 210 فلسطین کےحامی طلبہ کو گرفتارکیا جاچکا ہے۔

Palestine

Israel Gaza War

US university protests