Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

داسو ہائیڈرو پراجیکٹ حملہ : چینی متاثرین کے لیے 25 لاکھ 80 ہزار ڈالر معاوضہ کی منظوری

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس
شائع 23 مئ 2024 11:33pm

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں داسو ہائیڈرو پراجیکٹ حملہ کے چینی متاثرین کے لیے 25 لاکھ 80 ہزار ڈالر معاوضہ کی منظوری دے دی گئی۔ چینی باشندوں کے لواحقین کو بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانہ رقوم ادا کرے گا۔

ای سی سی اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں وزارت آبی وسائل کے پن بجلی منصوبوں کیلئے 70 ارب روپے سے زیادہ کی رقم جبکہ پاکستان اسٹیل ملز کے گیس بل کیلئے 2 ارب ارب روپے سے زیادہ کی رقم منظوری دیدی گئی.

اعلامیہ میں داسو ہائیڈرو پراجیکٹ حملہ کے چینی متاثرین کے لیے 25 لاکھ 80 ہزار ڈالر معاوضہ کی منظوری سی گئی چینی باشندوں کے لواحقین کو بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانہ رقوم ادا کرے گا، داسو ڈیم پر کام کرنے والے 6 چینی باشندے 26 مارچ کو دہشت گردی کے حملے میں جاں بحق ہوئے تھے۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ ای سی سی اجلاس میں ایرا کے لیے ایک ارب 2 کروڑ روپے سے زائد رقم، اسلام آباد انتظامیہ کے منصوبوں کے لیے ساڑھے 5 کروڑ روپے جاری کرنے، متعددی امراض سے بچاؤ کے وفاقی پروگرام کے لیے 12 ارب روپے سے زائد کی منظوری دی گئی ۔

روزویلٹ ہوٹل نیویارک کے اخراجات کے لیے 80 لاکھ ڈالر جاری کرنے کی منظوری دی گئی ۔ روزویلٹ ہوٹل کی 2020 میں بندش کے بعد سے نیشنل بینک سے 15 کروڑ ڈالر کا قرض لیا جا چکا ہے۔

اجلاس میں پاور ڈویژن کے لیے ترقیاتی اخراجات کی مد میں 2 ارب 21 کروڑ روپے سے زائد کی منظوری دی گئی جبکہ نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کی ٹیکنیکل ضمنی گرانٹ کے لیے 18 کروڑ 45 لاکھ روپے کی منظوری بھی دیدی گئی ۔

federal government

Muhammad Aurangzeb