Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فریش گریجویٹس کیلئے 3 سب سے بھاری تنخواہوں والی ملازمتیں

اگر آپ بھی گریجویشن کے بعد نوکری کی تلاش میں ہیں تو یہ ملازمتیں آزمائیں
شائع 23 مئ 2024 09:36pm
تصویر بزریعہ میٹا اے آئی
تصویر بزریعہ میٹا اے آئی

گریجویشن کے بعد طلبہ اس بات پر غور کرتے ہیں کہ اپنے کیریئر کو مؤثر طریقے سے کیسے شروع کیا جائے۔ کچھ کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ پہلے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی جائے۔ ت ووہیں بہت سے طالب علم بہتر مستقبل کے لیے اچھی آمدنی والی نوکری کی تلاش میں نکلتے ہیں تاکہ مالی طور پر خود کو مستحکم کر سکیں۔

لیکن گریجویشن کے طلبہ کے لیے کونسی نوکری بہتر ہوسکتی ہیں جو ان کے لیے اچھی آمدنی کا ذریعہ بن سکے؟

ہر نوجوان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی ملازمت کا آغاز بڑی تنخواہ سے کرے۔ لیکن اس سے قبل یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ کونسی صنعت ترقی کے مراحل پر گامزن ہے اور کیا ملازمین کو وقت پر اچھی تنخواہ فراہم کر رہی ہیں۔

ایسی  5 ملازمتیں جو آپ کے کام سے  بہتر ہیں

یہ معلومات آپ کو اچھی آمدنی، ترقی کے امکانات، اور کیریئر کے اطمینان کو مدنظر رکھتے ہوئے بہتر فیصلہ کرنے میں مدد فراہم کرسکتی ہے۔

جیسا کہ رواں سال 2024 میں آپ اپنا کیریئر شروع کرنے جارہے ہیں، یہاں آپ سب سے زیادہ معاوضہ دینے والے 3 شعبوں پر غور کرسکتے ہیں۔

یہ پیشے گریجویٹ اور ابتدائی کیریئر کا آغاز کرنے والے نوجوانوں کو اچھی تنخواہوں کی پیشکش کے لیے جانے جاتے ہیں۔

سافٹ ویئر انجینئرنگ/سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ

یو ایس بیورو آف لیبر سٹیٹسٹکس (BLS) کے مطابق، ٹیکنالوجی کا شعبہ تیزی سے ترقی کی جانب مائل ہے۔ مئی 2022 سے سافٹ ویئر ڈویلپرز ریاضی اور ٹیکنالوجی کے پیشوں میں سب سے زیادہ حصہ لے رہے ہیں۔

2022 اور 2023 سے آئی ٹی (انفارمیشن ٹیکنالوجی) کا شعبہ دیگر شعبوں کے مقابلے میں مجموعی طور پر تیزی سے ترقی پانے والا پیشہ بن چکا ہے۔ اس میں ہر سال اوسطاً تقریباً 377,500 مواقع سامنے آتے ہیں۔

ٹیک کمپنی میں نوکری چاہتے ہیں تو سائنس کے بجائے آرٹس سیکھیں

آئی ٹی کا شعبہ دنیا بھر میں تیزی سے ترقی حاصل کرنے والا پیشہ بنتا جا رہا ہے جس کا طلبہ انتخاب کرسکتے ہیں۔

انٹری لیول کے سافٹ ویئر انجینئرز اور ڈویلپرز اس شعبے میں سالانہ طور پر تقریباً 80,000 ڈالر کما سکتے ہیں، جبکہ زیادہ محنت کرنے پر آپ کی آمدنی میں بالترتیب 187,000 ڈالرز سے 135,000 ڈالرز تک کا بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔

مصنوعی ذہانت کونسی نئی ملازمتیں پیدا کرے گی؟

انجینئرنگ

انجینئرنگ کا پیشہ بہت وسیع ہے جس میں پٹرولیم، ایرو اسپیس، کیمیکل، مکینیکل، الیکٹریکل، اور سول انجینئرنگ جیسی بڑی صنعتیں شامل ہوتی ہیں۔

یہ شعبہ منافع بخش تنخواہ اور پیشہ ورانہ ترقی کا مضبوط راستہ فراہم کرتا ہے۔

مثال کے طور پر، پیٹرولیم انجینئرز سالانہ 118,779 ڈالرز تک کما سکتے ہیں۔ جبکہ اس میں اوسط تنخواہ 70,450 ڈالرز سے 177,770 ڈالرز تک مل سکتی ہے۔

مینجمنٹ کنسلٹنگ

مینجمنٹ کنسلٹنگ کی نوکری سے منسلک ملازمتوں میں آئندہ چند سالوں میں 10 فیصد اضافے کے ساتھ نمایاں ترقی دیکھی جا رہی ہے۔

نئے گریجویٹز کے لیے یہ فیلڈ فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے کیونکہ انٹری لیول کنسلٹنٹس کو 80 ہزار ڈالرز سے زائد کی تنخواہ کی پیشکش کررہی ہے۔

Jobs 2024

Jobs for fresh graduates

Most Paying Jobs