وزٹ ویزا کے حامل تمام افراد کا مکہ میں داخلہ بند
مکہ میں موجود وزٹ ویزے کے حامل افراد فوری طور پر وہاں سے نکل جائیں، سعودی وزارت داخلہ
سعودی عرب میں حج سیزن کا آغاز ہونے جا رہا ہے، اس دوران سعودی حکام کی جانب سے ایک اہم اعلان سامنے آیا ہے۔
خلیج ٹائمز کے مطابق سعودی حکام نے اعلان کیا ہے کہ کسی بھی قسم کے وزٹ ویزا کے ساتھ مکہ مکرمہ میں داخل ہونے والے افراد پر پابندی عائد ہوگی۔
کیا حج سیزن میں ایئر ٹیکسیاں اُڑیں گی؟ سعودی حکومت کا بڑا اعلان
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق کسی بھی طرح کے وزٹ ویزے پر مکہ مکرمہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور آج سے صرف حج ویزے کے حامل افراد کو ہی مکہ مکرمہ میں داخلہ دیا جائے گا۔
حج کے ارادے سے سعودی عرب جانے والوں کیلئے سعودی علما کا فتویٰ
سعودی وزارت داخلہ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکہ میں موجود وزٹ ویزے کے حامل افراد فوری طور پر وہاں سے نکل جائیں۔
Saudia Arabia
visit visa
Mecca
Hajj Season
مقبول ترین
Comments are closed on this story.