Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آنکھوں کے رنگ پر انجینئر نے نوبیاہتا کو طلاق دے دی

شادی کی اگلی صبح شوہر نے اپنی اہلیہ کی آنکھوں کی رنگت کی وجہ سے طیش میں آکر طلاق دے دی
شائع 23 مئ 2024 05:52pm
تصویر بزریعہ میٹا اے آئی
تصویر بزریعہ میٹا اے آئی

سوشل میڈیا پر میاں بیوی کے درمیان طلاق کی خبریں صارفین کو حیرت میں ڈال دیتی ہیں۔ طلاق کی وجوہات ہی کچھ ایسی ہوتی ہیں جس پر ہر کوئی سر پکڑنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔

حال ہی میں طلاق کا ایسا منفرد واقعہ سامنے آیا جس پر شوہر نے عجیب و غریب وجہ سے اپنی بیوی کو شادی کے اگلے دن ہی طلاق دے دی۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے تعلق رکھتی ہیں اور قانون کی طالب علم ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شادی کی اگلی صبح شوہر نے اپنی اہلیہ کی آنکھوں کی رنگت کی وجہ سے طیش میں آکر طلاق دے دی۔

دلہن کا کہنا تھا کہ میں نے کمزور بینائی کی وجہ سے کانٹیکٹ لینس لگائے تھے اور رات کو سونے سے قبل میں نے اُنہیں نکال دیا تھا۔

شازیہ ناز کی پاکستانی شوبز میں ’کاسٹنگ کاؤچ‘ پر لب کشائی، ’مجھے خطرے کی گھنٹی سنائی دینے لگی‘

میڈیا رپورٹس کے مطابق دولہا نے 3 ماہ کی منگنی کے دوران کبھی اپنے لینس نہیں نکالے اور شوہر یہ سمجھتا رہا کہ یہ اس کی اصل آنکھوں کا رنگ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جھگڑا ختم کرنے کیلئے بیوی نے شوہر کو بتانے کی کوشش بھی کی کہ ان کی آنکھیں کمزور ہیں جس کی وجہ سے وہ ہر وقت کانٹیکٹ لینز کا استعمال کرتی ہیں مگر اس سے پہلے کافی دیر ہوچکی تھی۔

ہمایوں سعید کے بچے کیوں نہیں ہیں، وجہ بتادی

دوسری جانب خاتون کے سابق شوہر کا کہنا ہے کہ سابقہ بیوی کی آنکھیں سبز ہیں لہٰذا میری اولاد کی آنکھیں بھی سبز ہوتیں، یہی وجہ ہے کہ بیوی کو طلاق دے دی۔

Divorce

Green eyes