Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

رؤف حسن کی میڈیکل رپورٹ اسلام آباد پولیس کو موصول

رؤف حسن پر حملے میں بلیڈ کا استعمال نہیں ہوا، رپورٹ
شائع 23 مئ 2024 03:08pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کی میڈیکل رپورٹ اسلام آباد پولیس کو موصول ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق رؤف حسن پر حملے میں بلیڈ کا استعمال نہیں ہوا، ان کے چہرے پر زخم آہنی مکا لگنے سے آیا، رؤف حسن نے ابتدائی طبی امداد پی اے ایف اسپتال سے لی۔

ذرائع کے مطابق سرکاری میڈیکل رپورٹ میں زخم کی گہرائی نہیں بتائی گئی، زخم پر ٹانکے لگے ہونے کی وجہ سے زخم کی گہرائی کا تعین نہیں کیا جاسکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موقع سے ملنے والا بلیڈ فارنزک اور فنگر پرنٹس کی شناخت کے لیے لاہور بھجوا دیا ہے، حملے کی جگہ کی سی سی ٹی فوٹیجز بھی فارنزک کے لیے ایف آئی اے کو بھجوا دی گئی ہیں۔

رؤف حسن پر حملے کا مقدمہ 4 خواجہ سراؤں کیخلاف درج، رپورٹ سینیٹ میں پیش

ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کے چہروں کی شناخت کے لیے فوٹیجز آج نادرا کو بھجوائی جائیں گی، اسلام آباد پولیس حملہ آوروں کی شناخت کیلئے تمام خواجہ سراؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کی تحقیقات کے لیے جیو فینسنگ بھی کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل 21 مئی کو رؤف حسن نامعلوم افراد کے حملے میں زخمی ہوگئے تھے، ان پر حملے کی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) آج تھانہ آبپارہ میں درج کی گئی ہے، مقدمے میں چار نامعلوم خواجہ سراؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی نے اپنے ترجمان پر حملے سے متعلق درج ایف آئی آر کو مسترد کرتے ہوئے تحقیقات جوڈیشل کمیشن سے کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ایک بلیڈ کا حملہ رؤف حسن کی شہہ رگ کاٹنے کے لیے کیا گیا اور چھری نما تیز دھار والے آلے سے ان کا چہرہ چیر ڈالا، کوئی بڑا حادثہ ہونے جارہا تھا جس سے اللہ نے بچا لیا، رؤف حسن نے بڑی بہادری سے سب معاملے کو دیکھا۔

انہوں نے کہا ہم لوگ بات کرتے ہیں کہ خلا میں سب خلائی مخلوق ڈھونڈنے جاتے ہیں مگر ہمیں تو وہ زمین پر نظر آجاتی ہے، لہذا جو ایف آئی آر درج کی گئی اس میں رؤف حسن نے سب واضح طور پر بتایا تھا لیکن ہم اسلام آباد پولیس کی ایف آئی آر کو مسترد کرتے ہیں اور یہ کس کے دباؤ میں لکھی گئی ہے؟ اس ایف آئی آر میں دہشتگردی نام کی چیز نہیں، یہ دہشتگردی نہیں تو کیا تھا، نا ان کا بٹوہ چھینا گیا نا کچھ اور ہوا سیدھا ان پر حملہ کیا گیا تو یہ ایک لپٹی ایف آئی آر لکھ کے اسے دبانا چاہتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن پر نامعلوم افراد کا حملہ

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے، جو 6 ججز کا خط تھا ایجنسیز کے لوگوں کے حوالے سے تو یہ وبا دور دراز تک پھیل سکتی ہے، اس کا یہاں ہی سد باب ہونا چاہیے، رؤف حسن کو انصاف ملنا چاہیے، میں عمران خان کا پیغام دے رہا ہوں کہ اگر ہمارے کسی بھی لیڈر کے اوپر حملہ ہوا تو ہم پر امن احتجاج شروع کردیں اور اس کا پریشر اس وقت کی کرپٹ حکومت پر ہوگا۔

اسلام آباد

islamabad police

medical report

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Rauf Hassan

RAUF HASAN ATTACK