Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملتان کے برن یونٹ سے کروڑوں روپے کی ادویات چوری

اے ایم ایس نشتر اسپتال کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا
شائع 23 مئ 2024 02:44pm

پنجاب کے شہر ملتان کے پاک اٹالین ماڈرن برن یونٹ سے کروڑوں روپے کی ادویات چوری ہوگئی۔

اے ایم ایس نشتر اسپتال کی مدعیت میں ادویات چوری ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کروڑوں کی ادویات چوری پر خاموش رہے۔

برن یونٹ میں ہونے والی چوری کی سی سی ٹی وی بھی وائرل ہوگئی۔ انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی چور کی نشاندہی نہیں کی جا سکی۔

ذرائع کے مطابق چوری شدہ ادویات میں 979 انجکشن سمیت دیگر ادویات بھی شامل ہیں، انجکشن کی قیمت 17 ہزار سے 20 ہزار کے لگ بھگ ہے۔

punjab

Multan

Medicine price

Medicine Shortage

Pak Italian Modern Burn Unit

pak italian burn center multan

Pak Italian Modern Burn and Plastic Surgery Centre