Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی برنس روڈ پر فائرنگ سے چائے خانے کا مالک جاں بحق

مختلف پولیس مقابلوں میں ایک ملزم مارا گیا جبکہ 13 ملزمان گرفتار
اپ ڈیٹ 23 مئ 2024 12:39pm

کراچی کے علاقے برنس روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص جان سے گیا، شہر قائد میں رات گئے مختلف پولیس مقابلوں میں ایک ملزم مارا گیا جبکہ 10 زخمی سمیت 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پاک کالونی، پرانا گولیمار مبینہ پولیس مقابلہ میں لیاری گینگ وار کمانڈر کاشف ڈاڈا گروپ کے 3 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ ایک ملزم اسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہو گیا۔

کراچی کے علاقے برنس روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چائے خانے کا مالک مارا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے۔

کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد، جمشید کوارٹر، کٹی پہاڑی، کلفٹن اورگلشن حدید میں مبینہ پولیس مقابلوں میں زخمی سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

karachi

Target Killing

Karachi Firing

Karachi law and order situation