Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈیفنس میں سیلون مالکن پر فائرنگ

مقدمہ خاتون کے ماموں کی مدعیت میں درج کرلیا گیا
اپ ڈیٹ 23 مئ 2024 11:48am

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں سیلون مالک خاتون پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ خاتون کے ماموں کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے میں 2 نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے کسی کی ایماء پر سیلون کی مالک زینب کو فائرنگ کرکے قتل کی کوشش کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شبہ ہے کہ خاتون کو ذاتی عداوت پر ٹارگٹ کیا گیا، کلوز سرکٹ فوٹیج کی مدد سے شوٹرز کی تلاش جاری ہے، فائرنگ کرنے والے ملزمان کا روٹ ٹریک کرکے سرچ آپریشن کیا گیا، جلد زینب پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

دوسری جانب لاہور ڈیفنس میں سیلون کی مالکن پر فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق زینب کی گاڑی بیوٹی سلون کے سامنے آکر رکتے ہی 2 حملہ گاڑی کے قریب آئے، ایک حملہ آور موٹرسائیکل سے اتر کر گاڑی کا دروازہ کھولتا ہے، حملہ آور زینب پر اندھا دھند فائرنگ کرتا ہے، فائرنگ کے بعد دونوں حملہ آور فرار ہو جاتے ہیں، دونوں نے کالے رنگ کے کپڑے اور چہرے پر ماسک لگا رکھے تھے۔

firing

lahore

defence

salon