Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

کرغزستان سے پہلی پرواز کراچی ایئرپورٹ پہنچ گئی

کرغزستان میں پھنسے سندھ کے 205 طلبہ واپس پہنچے ہیں، وزیراعلیٰ
شائع 23 مئ 2024 09:45am

کرغزستان سے پہلی پروازکراچی ایئرپورٹ پہنچ گئی، وزیراعلیٰ سندھ نے طالب علموں کی واپسی پر ان کا استقبال کیا، کرغزستان میں پھنسے سندھ کے 205 طلبہ واپس پہنچے ہیں۔

وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبائی حکومت مسلسل رابطے میں رہی ہے، طلبہ کے اہل خانہ بھی ایئرپورٹ پر موجود ہیں، اللہ کا شکر ہےطالب علموں کی بحفاظت واپسی ہوئی۔

انہوں نے کہا 205 طالب علموں میں 55 لڑکیاں اور150 لڑکے ہیں، واپس آنے والے 99 طالبعلموں کا تعلق کراچی سےہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرغستان میں سندھ حکومت پاکستانی سفارتخانےسےرابطےمیں تھی۔

Kyrgyzstan

Kyrgyzstan Clash

Kyrgyzstan Pakistani Student