Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گلگت بلتستان میں گرمی کے باعث گلیشیر پگھلنے سے سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاری

مقامی لوگ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، سیاحوں کو بھی بارش کے دوران محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا، محکمہ موسمیات
اپ ڈیٹ 23 مئ 2024 10:06am

گلگت بلتستان میں درجہ حرارت بڑھنے کے باعث رواں ہفتے گلیشیر پگلنے سے سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیر کو مقامی حکام کو متنبہ کیا کہ GB اور خیبر پختونخواہ میں 21 اور 27 مئی کے درمیان دن کے وقت درجہ حرارت چار سے چھ ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے، جو معمول سے زیادہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے خطے میں رواں ہفتے ممکنہ گلیشیل لیک آؤٹ برسٹ فلڈ (گلوف) کے واقعات اور سیلاب سے خبردار کیا ہے۔ انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس دورانیہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ طوفان بھی متوقع ہے۔

گلگت بلتستان میں برفانی تودہ گرنے سے11 افراد جاں بحق

گلوف اور فلڈ سیلاب سے گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے ضلع چترال کے برف سے ڈھکے ہوئے اور برفانی علاقے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

مقامی حکام نے گلیشیئرز کے قریب رہنے والے لوگوں کو خبر دار کیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، سیاحوں کو بھی بارش کے دوران محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 2022 میں گلگت بلتستان کے اضلاع ہنزہ، نگر، غذر، استور، اسکردو اور گلگت کے کئی دیہاتوں کو سیلاب اور گلیشیر لگلنے کی وجہ سے بننے والے سیلاب اور دیگر واقعات نے متاثر کیا تھا۔

گلگت بلتستان

KPK Government