Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں پولیس مقابلہ: 3 ڈاکو اپنے ’ساتھیوں کی فائرنگ‘ سے زخمی، 2 فرار ہوگئے

زیر حراست زخمی ڈاکووں کی شناخت عثمان، راحیل اورفیضان کے نام سےہوئی، پولیس
شائع 23 مئ 2024 09:09am

لاہورمیں بادامی باغ مچھلی منڈی کےقریب مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

بادامی باغ بند روڈ مچھلی منڈی کےقریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں پولیس نےواردات کرنےوالے 5 موٹرسائیکل سواروں کو روکنےکی کوشش جس کے جواب میں ڈاکوؤں نےپولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ رکنے پر3 ڈاکو اپنےساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو کر گرفتار کرلیے گئے جبکہ 2 فرار ہوگئے، زخمی ڈاکووں کی شناخت عثمان، راحیل اورفیضان کے نام سےہوئی۔

پولیس کے مطابق ملزمان ڈکیتی، چوری جیسی درجنوں وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں، ملزمان کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ اور چھری برآمد ہوئی ہے۔

encounter

punjab

Punjab police

LAHORE ENCOUNTER