Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

سردار تنویز الیاس کی درخواست کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
شائع 22 مئ 2024 10:12pm

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے اپنے وکیل ملک غلام صابر، نوید رضا، ہارون الرشید اور معظم حبیب کے ذریعے درخواست دائر کی۔

سردار تنویر الیاس نے عدالت سے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی اور مزید کسی کیس میں گرفتار نہ کرنے کی استدعا کی ہے۔

عدالت نے آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم تنویر الیاس کو جیل بھیج دیا

سینٹورس مال پر حملے کا الزام، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کیخلاف مقدمہ

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کی درخواست کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی، چیف جسٹس عامر فاروق کل سردار تنویر الیاس کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے دوران جسمانی ریمانڈ فیملی سے ملاقات کی اجازت کی بھی استدعا کی ہے، وہ اس وقت وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے پاس 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔

Islamabad High Court

Muzaffarabad

Sardar Tanveer Ilyas

former pm azad kashmir