Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خواجہ آصف نے فون کی سمز بند کرنے کی مخالفت کردی

سم بند کرنا بڑی بیماری کا پیناڈول سے علاج کرنے کے مترادف ہے، وزیر دفاع
شائع 22 مئ 2024 09:38pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے فون کی سمز بند کرنے کی مخالفت کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ فون کی سم بند کرنا زیادہ اثر نہیں کرے گا، آج کل لوگ فون پر ٹیکس بچانے کے لیے پہلے ہی بغیر سم کے وائی فائی پر فون چلارہے ہیں، سم بند کرنا بڑی بیماری کا پیناڈول سے علاج کرنے کے مترادف ہے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ٹیکس چوروں کے خلاف اعلان جنگ ہونا چاہیئے، یہ لاڈ پیار والے اقدامات بھی بددیانتی ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ نمونے کے طور پر سگریٹ ہی لے لیں، یہ 300 ارب کی ڈکیتی ہے، گنتی کریں گے تو ہزاروں ارب روپے بنیں گے۔

PMLN

اسلام آباد

Khawaja Asif

Khuwaja Asif

Defence Minister

mobile sim

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

sim block