Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ہیٹ ویو کے سبب بندر درختوں سے گرنے لگے

متعدد بندروں کو مقامی لوگوں نے بچانے کی کوشش کی ہے، ڈاکٹر
شائع 22 مئ 2024 08:50am

میکسیکو میں ہیٹ ویو کی وجہ سے بندر درختوں سے گر کر مر رہے ہیں۔

دی گارجین کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ساحلی ریاست تباسکو میں کم از کم 83 درمیانے سائز کے پریمیٹ نسل کے بندر مردہ پائے گئے۔

اس حوالے سے ڈاکٹر سرجیو ویلنزوئلا نے بتایا کہ متعدد بندروں کو مقامی لوگوں نے بچانے کی کوشش کی اور وہ انہیں قریبی طبی مراکز لے کر آئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ “بندر ہیٹ ویو کی وجہ سے پانی کی کمی کا شکار ہوئے اور بخار میں مبتلا ہوگئے کئی زیر علاج بندروں کی حالت نازک ہے۔

خیال رہے کہ میکسیکو کی شدید گرمی سے مارچ میں کم از کم 26 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ دوسری جانب جانوروں کے ڈاکٹروں اور امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو سے درجنوں اور شاید سینکڑوں بندر ہلاک ہو چکے ہیں۔

ویلنزوئلا نے بے حال بندوں کے ہاتھوں اور پیروں پر برف ڈالی اور آئی وی کے ذریعے پانی کی مقدر کو پورا کرنے کی کوشش کی۔ ۔

ویلنزوئلا کے دفتر میں پنجرے موجود ہیں جہاں “صحت یاب ہونے والے بندر جارحانہ ہیں اور وہ دوبارہ کاٹ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ عام طور پر بندر کے لیے ایک صحت مند علامت ہے۔

جنگلی حیات کے ماہر حیاتیات گلبرٹو پوزو نے 8.3 بندروں کی گنتی کی ہے جو گرمی کے باعث پانی کی کمی یا ہیٹ ویو کا شکار ہو کر ہلاک ہوگئے۔

Heatwave

animals

animals and birds

HEATWAVE ACROSS ASIA