Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

رکھ والے ہی اغوا کار نکلے، عراق پلٹ شہری سی ٹی ڈی کے قبضے سے بازیاب

اہلخانہ سے 15 لاکھ روپے 'تاوان' طلب کیا، ایس پی آپریشنز سی ٹی ڈی عمران شوکت، ڈی ایس پی سہیل اختر سلہری بھی معطل، دیگر اہلکار گرفتار
اپ ڈیٹ 22 مئ 2024 09:58am
علامتی تصویر / فائل
علامتی تصویر / فائل

کراچی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے سی ٹی ڈی کے دفتر پرچھاپہ مار کر عراق سے کراچی پہنچنے والے شہری کو بازیاب کرالیا۔ جس کے بعد سی ٹی ڈی سب انسپکٹر اور اے ایس آئی کو گرفتار کرلیا گیا، جب کہ ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ کے مطابق بازیاب شہری عراق سے وطن واپس پہنچا تھا، شہری کو سی ٹی ڈی کی ٹیم نے حراست میں لیا تھا۔

شہری کو حراست میں لینے کی اطلاع اعلیٰ حکام کو نہیں دی گئی، سی ٹی ڈی ٹیم نے عالیان کے اہلخانہ سے پانچ لاکھ روپے مانگے تھے۔

آصف اعجاز شیخ نے بتایا کہ اہلخانہ کے ساتھ ایک لاکھ روپے رقم طے کی گئی تھی۔

ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی کے سب انسپکٹر اور اے ایس آئی کو گرفتار کیا جبکہ ایس ایچ او کو معطل کیا گیا ، جب کہ کانسٹیبل اور مخبر فرار ہیں۔

آصف اعجاز شیخ نے کہا کہ رینجرز کے سادہ لباس اہلکاروں نے رقم ادا کی پھر یونیفارم میں اہلکاروں نے چھاپا مارا تھا۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ عالیان پر کالعدم تنظیم سے روابط کا شبہ ہے۔

آئی جی سندھ نے واقعہ کا نوٹس لے لیا

دوسری جانب آئی جی سندھ نے واقعہ کا نوٹس لے لیا جبکہ ایس پی آپریشنز سی ٹی ڈی عمران شوکت کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عمران شوکت کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم دےد یا گیا اور ڈی ایس پی سہیل اختر سلہری کو بھی معطل کر دیا گیا۔

واقعہ سے متعلق تحقیقات کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ سی ٹی ڈی ٹیم نے مبینہ طور پر شہری کو اغوا کرکے تاوان طلب کیا تھا۔

تاوان وصول کرنے والا سی ٹی ڈی سول لائن کا اہلکار تھا، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے ایس ایچ او سی ٹی سمیت چاروں اہلکاروں کو معطل کردیا۔

karachi

kidnapping

CTD

Karachi Police