Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان ہاکی ٹیم کا دورہ ہالینڈ تاخیر کا شکار کیوں ہوا؟ وجہ سامنے آگئی

22 مئی کو شیڈول میچ بھی ختم کردیا گیا
شائع 21 مئ 2024 10:46pm

ویزہ پروسیس مکمل نہ ہونے کی بناء پر پاکستان ہاکی ٹیم کا دورہ ہالینڈ تاخیر کا شکار ہو گیا، 22 مئی کو شیڈول میچ بھی ختم کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کے ہالینڈ کے ویزوں کیلئے فنگر پرنٹس کل بروز بدھ کو لیے جائیں گے، بائیو میٹرک کے بعد جمعرات کی صبح ٹیم کو ویزے جاری ہوسکتے ہیں۔

اذلان شاہ ہاکی کپ میں عمدہ کارکردگی پر وزیراعظم کا کھلاڑیوں کیلئے انعام کا اعلان

ہاکی ٹیم کو مسلسل کامیابیوں کیلئے بھرپور تعاون فراہم کریں گے، آرمی چیف

وقت کی کمی کی وجہ سے قومی ٹیم کو ابھی صرف ہالینڈ کا ویزا ہی ملنے کا امکان ہے، پولینڈ کے ویزوں کے لیے الگ سے اپلائی کرنا پڑے گا۔

قومی ہاکی ٹیم کی روانگی میں تاخیر کے باعث پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان ہونے والا بائیس مئی کو شیڈول میچ ختم کر دیا گیا ہے۔

اب قومی ہاکی ٹیم مختلف ڈچ کلبز کے ساتھ میچ کھیل کر پولینڈ کے خلاف نیشنز کپ کی تیاری کرے گی۔

lahore

Pakistan Hockey Team

Pakistan Hockey Federation

phf